ڈیجیٹل کوپنز

چین میں صارفین کے لیے ڈیجیٹل کوپنز کی زبردست سہولت

بیجنگ (عکس آن لائن) “لیبر ڈے” کی تعطیلات کے دوران، بیجنگ کے رہائشی مسٹر وانگ جِینگ یو نے ایک سمارٹ فریج خریدا ہے۔ بیجنگ گرین انرجی سیونگ کنزمپشن کوپنز اور پروموشنل ڈسکاؤنٹس کی وجہ سے، انہیں 2,200 یوآن کی بچت ہوئی ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کنزیومر کوپنز نے نہ صرف معیشت کو فروغ دیا، بلکہ صنعتوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بھی اس وبا کے باعث درپیش مشکلات کو ایک حد تک ختم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

2021 میں، چین کے 220 سے زائد شہروں نے ڈیجیٹل کنزیومر کوپن جاری کیے تھے، جو ڈیجیٹل ہوم اپلائنسز، ڈپارٹمنٹ اسٹورز، سپر مارکیٹس، فیشن ملبوسات، ریستوران، سیاحتی ہوٹل اور صارفین کے دیگر فارمیٹس کا احاطہ کرتے ہیں۔ان کنزیومر کوپنز کی مجموعی مالیت 19 بلین یوآن سے زائد رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں