چین میں خصوصی افراد

چین میں خصوصی افراد کے کھیلوں کی ترقی اور حقوق و مفادات کی ضمانت سے متعلق وائٹ پیپر کا اجرا

بیجنگ (عکس آن لائن)چین میں خصوصی افراد کے کھیلوں کی ترقی اور حقوق و مفادات کی ضمانت سے متعلق وائٹ پیپر جمعرات کے روزجاری کیا گیا جس کے مطابق چین میں خصوصی افراد کے کھیلوں کے سلسلے میں تاریخی ترقی ہوئی ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ خصوصی افراد کے کھیلوں کا معیار بلند ہورہا ہے اور ان کی کھیلوں کےمقابلوں میں شرکت بڑھ رہی ہے۔عالمی سطح پر خصوصی افراد کے کھیلوں میں چین نے اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔

سال 1984 کے بعد چین نے قومی سطح پر خصوصی افراد کے کھیلوں کے کل گیارہ مقابلے منعقد کیے۔سال 2016 سے 2020 تک چین کی خصوصی افراد کی ٹیمز نے کل 160 عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اورسونے کے 1114 تمغےجیتے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ خصوصی افراد کی کھیلوں میں شرکت، چین میں انسانی حقوق کی ترقی کے اس عزم و ولولے کی عکاس ہے جو بنی نوع انسان کے مشترکہ اقدار کو بروئے کار لایا اور جس نےمنصفانہ معقول و جامع عالمی انسانی حقوق کے حکمرانی نظام کی تشکیل نیز عالمی امن و ترقی کے لیے چینی افہام و تفہیم فراہم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں