حادثات کی تعداد

چین میں بڑے حادثات کی تعداد میں 70 فیصد سےزائد کی کمی ،چینی وزارت

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کے نائب وزیر سونگ یوآن منگ نےکہا کہ گزشتہ دہائی میں چین میں بڑے حادثات کی تعداد 2012 میں 59 سے کم ہو کر 2021 میں 17 رہ گئی ہے، جو کہ 71 فیصد کی کمی ہے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سونگ یوآن منگ نے نشاندہی کی کہ 2018 میں ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کے قیام کے بعد سے، اس وزارت نےحادثات کے درمیان سب سے طویل وقفہ یعنی 29 ماہ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سال کے آغاز سے اب تک 5 بڑے حادثات ہوئے ہیں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7 واقعات کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں