اسپیس ڈے

چین میں “اسپیس ڈے” منایا گیا

بیجنگ (عکس آن لائن) چین میں “اسپیس ڈے” منایا گیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اسی دن چین کے پہلے مصنوعی زمینی سیٹلائٹ “دونگ فانگ ہونگ۔1″ کی کامیاب لانچ کی 52 ویں سالگرہ بھی ہے۔

حالیہ برسوں میں، مختلف قسم کے سیٹلائٹس اور خلائی جہازوں کی مختلف افعال کے ساتھ بڑھتی ہوئی تعداد نے” خلائی ملبے” اور لانچ مشنز کے آپریشن کے لیے اعلیٰ تقاضوں کو آگے بڑھایا ہے۔یہی وجہ ہے کہ چین خلا کے بہتر استعمال سمیت خلائی جہاز کے محفوظ، مستحکم اور منظم آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع نگرانی اور قبل از وقت وارننگ سسٹم تشکیل دے رہا ہے۔

نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو یان ہوا نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو بتایا کہ زمین کے تحفظ اور انسانی سلامتی کو مدںظر رکھتے ہوئے زمین کے قریب سیارچوں کے اثرات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام قائم کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں