انٹونی بلنکن

چین زیادہ جارحانہ طرز عمل اختیار کر رہا ہے، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین زیادہ جارحانہ طرز عمل اختیار کر رہا ہے۔ امریکا کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ وہ چین کا راستہ روکے یا ترقی کی راہ میں خلل ڈالے، انسانی حقوق سے متعلق اقدار کے تحفظ کے لیے چین پر زور ڈالیں گے، انہوں نے امریکی ٹیلی وژن پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران یہ بات کہی، روایتی حریف ملک کے طویل المدتی ارادوں پر بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ چین کا ایسا ماننا ہے کہ اسے دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ وہ چین کا راستہ روکے یا ترقی کی راہ میں خلل ڈالے۔ ممکنہ عسکری تصادم سے متعلق سوال پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ بلنکن کے بقول وہ انسانی حقوق سے متعلق اقدار کے تحفظ کے لیے چین پر زور ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں