وزیر خارجہ بلاول بھٹو

چین بین الاقوامی سیاست اور عالمی امن میں اپنا کردار ادا کرے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

اسلام آ با د (عکس آن لائن)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین اپنے قومی نشاۃ الثانیہ کے عظیم ہدف کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔عالمی سیاسی، معاشی و معاشرتی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے پیش نظر سی پی سی کی بیسویں قومی کانگرنس کا انعقاد ہوا۔ مجھے یقین ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چین بین الاقوامی سیاست اور عالمی امن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق متعدد ممالک کی سیاسی شخصیات نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ کی نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تصور کی روشنی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چینی عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے جامع جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور دوسرا صد سالہ ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگی اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے چینی عوام کی ہمہ گیر نشاۃ الثانیہ کو عمل میں لانے کے ساتھ عالمی ترقی کو بھی فروغ دے گی۔

لاؤس کے صدر مملکت نے کہا کہ لاؤس شی جن پھنگ کے پیش کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو ، عالمی سکیورٹی انیشیٹو اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ان اقدامات سے بھرپورفائدہ اٹھاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کو اہم ثمرات ملیں گے ، جن سے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیرکرنے اور دوسرےصد سالہ ہدف تک بڑھنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں