چین کی وزارت خارجہ

چین اپنے مفادات کی قربانی کے بدلے امریکہ سے کاروباری مراسم کا خواہاں نہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران چین کے ساتھ امریکی ٹیرف پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ اس کے بنیادی مفادات کی قربانی کے بدلے کاروبار کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ۔

اطلاع کے مطابق امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو نے بلومبرگ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن چین کو ٹیرف میں کچھ کمی اور چھوٹ دینے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔پیلوسی کے حالیہ دورہ تائیوان سے اس معاملے میں مزید پیچیدگی پیدا ہوئی ہے ۔ بائیڈن نے ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے

وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر زیادہ محصولات کا نفاذ امریکہ ، چین اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔ ٹیرف کے جلد خاتمے سے امریکہ، چین اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ اس کے بنیادی مفادات کی قربانی کے بدلے کاروبار کرنے کی توقع نہیں رکھنی چاہئے بلکہ اسے ایمانداری کے ساتھ ون چائنا اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں