باہمی اقتصادی تعلقات

چین اور یورپ نے مضبوط باہمی اقتصادی تعلقات قائم کیے ہیں، وزارت تجارت

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت تجارت نے چین – یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعاون سے متعلق جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ترجمان شو یو ٹینگ نے کہا کہ چین ، یورپ کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں فریقوں کے مابین مفید اورجیت جیت پر مبنی باہمی تعاون کو مضبوط کرنے ، عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو برقرار رکھنے نیز بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قواعد و ضوابط کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں فریقوں کی اعلی سیاسی قیادت میں، چین اور یورپی یونین نے مضبوط باہمی اقتصادی تعلقات قائم کیے ہیں. چین ، یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور یورپی یونین چین کی دوسری سب سے بڑی تجارتی شراکت دار ہے.

ترجمان نے بتایا کہ یکم دسمبر کوصدر شی جن پھنگ نے یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ملاقات کی۔ چین اس بات چیت سے فائدہ اٹھا کر، دونوں فریقوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، اعلی سطحی تعاون اور عالمی معیشت کے لیے زیادہ استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین-یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدہ ایک متوازن، اعلی سطحی، باہمی فوائد اورجیت جیت کا معاہدہ ہے، جو چین، یورپی یونین اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہے. چین اور یورپی یونین کو معاہدے پر دستخط کرنے نیز اس کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور دونوں اطراف کے کاروباری اداروں اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچانا چاہیے۔

وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے یورپی یونین چیمبر آف کامرس کی جانب سے وزارت تجارت کو دی جانے والی تجاویز کے بارے میں کیے جانے والے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وزارت تجارت نے غیر ملکی کاروباری اداروں اور انجمنوں کے ساتھ باقاعدگی سے تبادلہ کیا ہے اور جائز مطالبات کا جواب دیا ہے مثلاً غیر ملکی کاروباری اداروں کو بروقت اور مثبت انداز میں چین میں کاروبار کرنے کی سہولت کی فراہمی وغیرہ ۔ اگلے مرحلے میں ، “انسداد وبا ، معاشی استحکام اورمعاشی ترقیاتی ہم آہنگی ” کی ضروریات کے مطابق ، ہم غیر ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ باقاعدہ تبادلے جاری رکھیں گے تاکہ غیر ملکی کاروباری اداروں کو بہتر ترقی کرنے میں مدد مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں