چین اور کروشیا

چین اور کروشیا کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہوا،شی جن پھنگ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ اور کروشیا کے صدر زوران میلانووچ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ ان 30 سالوں میں دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ مساوی برتاو کیا ہے۔ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور کروشیا کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہوا ہے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ وبائی صورتحال کے دوران فریقین نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور دوستی کا ایک نیا باب رقم کیا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین اور کروشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس اہم موقع پر صدر میلانووچ کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔

میلانووچ نے بھی چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نئی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔اسی روز چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور اُن کے کروشیائی ہم منصب کے درمیان بھی تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں