چین اور لاؤس

چین اور لاؤس دوست ہمسائیہ ممالک ہیں، چینی وزیر اعظم

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے لاؤ س پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر مملکت تھونگلون سیسولیتھ سے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور لاؤس دوست ہمسائیہ ممالک ہیں ۔چینی صدر شی جن پھنگ نے آپ کے ساتھ مذاکرات کئے تاکہ دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دیا جاسکے۔

چین لاؤس کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین-لاؤس ریلوے کےاہم کردار کو بروے کار لاتے ہوئے لاؤس سے اعلی معیار کی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھایا جائے اور چینی کاروباری اداروں کی لاؤس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے ۔

اس موقع پر تھونگلون نے کہا کہ لاؤس چین تعلقات اور تعاون نے نئی پیش رفت جاری رکھی ہے ۔ لاؤس چین کے ساتھ لاؤس- چین ریلوے کے کردار کو مزید ترقی دینے کے لئے تیار ہے ، اور لاؤس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں