چینی وزیر خا رجہ

چین اور روس کے درمیان عوامی سفارت کاری کی ایک مضبوط روایت ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) روس – چین دوستی ایسوسی ایشن نے ماسکو میں “روس- چین تعلقات کے قیام، بحالی اور ترقی میں عوامی سفارت کاری کا کردار” کے موضوع پر بین الاقوامی سیمنار کا اہتمام کیا ۔منگل کے روز چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اس موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان عوامی سفارت کاری کی ایک مضبوط روایت ہے اور عوامی سطح کی دوستی قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تا کہ دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کی رہنمائی میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے لیے قوت مجتمع کی جا سکے۔ پیغام میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ روس -چین دوستی ایسوسی ایشن اور دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام دوست عمدہ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے باہمی دوستانہ عوامی تبادلوں کو مستقل طور پر فروغ دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے لیے ایک دوسرے کو جاننے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کریں گے اور نسل در نسل دوستی کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد تعمیر کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی سیمینار کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں