چینی وزیر خا رجہ

چین اور روس کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزیر خا رجہ وانگ ا ی نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن نے 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے بعد فوراً ہی جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد کا خط بھیجا، جو چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور مضبوط باہمی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
اس مو قع پر وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور روس کی ترقی کی پیش قدمی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ چین ہر سطح پر روس کے ساتھ باہمی تبادلوں کو مستحکم کرنے، چین روس تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو اعلی سطح پر فروغ دینے اور ایک شورش زدہ دنیا کے لئے مزید استحکام فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

لاوروف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی کامیابی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے دوبارہ منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی اور کہا کہ روس چین کے ساتھ ہر سطح پر روابط کو مضبوط بنانے، کثیر الجہتی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر ایشیا پیسیفک کے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے تحفظ کرنے کا خواہاں ہے۔
دونوں فریقین نے یوکرین سمیت دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں