چین اور بھارت

چین اور بھارت میں لداخ کا محاز پھر گرم ہو گیا

انٹرنیشنل (عکس آن لائن ) چین اور بھارت میں لداخ کا محاز پھر گرم ہو گیا، ترجمان چینی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر ایل اے سی غیر قانونی طور پر عبور کی اور چینی سرحد پر گشت کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ چینی فوج نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی، ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت صورتحال کو پیچیدہ نہ بنائے۔
چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے پینگ گانگ جھیل کے علاقے میں چینی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے، بھارتی اقدام اکسانے کی کوشش ہے۔
کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے چین کے ساتھ سرحد پر متعدد بار چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی ہے، چین نے تحمل سے کام لیتے ہوئے مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے تاہم رواں سال 15 جون کو چین نے چاروناچار اس وقت بھارت کو بھرپور جواب دیا جب ہنو سورماوں نے سرحدی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ چینی فوجیوں نے بھارتی سورماوں کی اسلحہ استعمال کئے بغیر ہی ایسی مرمت کی کہ 20 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں