چینی سفیر چھن گانگ

چین امریکہ تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے لئے مفید ہیں، امر یکہ میں چینی سفیر کا اظہار خیال

بیجنگ (عکس آن لائن) امریکہ میں متعین چینی سفیر چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ تجارتی تعلقات دونوں ممالک نیز دنیا کے لیے مفید ہیں اور امید ہے کہ امریکہ ،تجارتی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کا سلسلہ بند کرے گا۔ چین اور امریکہ کو عالمی اقتصادی بحالی کے لیے صلاح و مشورہ اور تعاون کرنا چاہیئے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

امریکی جریدے “فوربز” کی ویب سائٹ پر امریکہ میں متعین چینی سفیر چھن گانگ کا خصوصی انٹرویو شائع ہوا جس میں انہوں نے چین امریکہ تجارتی تعلقات،سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول سمیت دیگر سوالات کے جوابات دیئے۔
چھن گانگ نے کہا کہ گزشتہ عشروں میں متعدد چینی اداروں نے امریکہ میں سرمایہ کاری کی جس سے امریکی عوام کے لیےروزگار کے تقریباً دس لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوئے اور اس سے امریکی صارفین اور امریکی گھرانے مستفید ہوئے ہیں ۔ انہوں نےا س امید کا اظہار کیا کہ امریکہ دانش مندی کا مظاہرہ کرےگا اور سرمایہ کاروں کے لیے منصفانہ اور قابلِ اعتبار ماحول فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں