چین ، غیرملکی سرمایہ کاری

چین ، غیرملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال میں بیس اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تھنگ نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیز نے چین میں سرمایہ کاری کو مثبت طور پر بڑھایا ہے اور یہ چینی معیشت کے مستقبل کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کی عکاسی اور چین کے کھلے پن کو وسعت دینےنیز کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے نمایاں نتائج بھی ہیں۔

وزارت تجارت کے تحت ریسرچ سینٹر فار ریجنل اکنامک کوآپریشن کے ڈائریکٹر چانگ جیان پھنگ نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چین نے سپلائی چین اور صنعتی چین کو رواں رکھنے کے لیے متعدد اقدامات اختیار کیے ہیں جس سےچینی منڈی پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط رہا ہے۔

شو جوئے تھنگ نے کہا کہ چینی معیشت عالمی اقتصادی بحالی کے لیے مضبوط قوت فراہم کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں