چین

چین ، دانشورانہ املاک کے معیار اور تعداد میں اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین میں اسٹیٹ انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس کے ڈائریکٹر شین چھانگ یو نے 2021 میں چین کی املاکی دانش کی ترقی سے میڈیا کو آگاہ کر تے ہو ئےکہا ہے کہ ملک میں دانشورانہ املاک کی تخلیق کے معیار اور تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی ایک پریس کانفرنس میں بتا یا گیا ہے کہ سال بھر میں کل 696,000 پیٹنٹس کو مستند قرار دیا گیا ، اور پیٹنٹ کوآپریشن ٹریٹی روٹ کے ذریعے 69,500 بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستیں فائل کی گئیں، جو مسلسل تین سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی جاری کردہ ” گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ 2021″ میں چین مسلسل نو سالوں سے بہتری کے ساتھ دنیا میں 12ویں نمبر پر ہے۔دانشورانہ املاک کے حقوق کا تحفظ مزید مضبوط ہوا ہے۔

نیا نظر ثانی شدہ پیٹنٹ قانون اور کاپی رائٹ قانون نافذ العمل ہو چکا ہے۔ املاک دانش کے استعمال کے ثمرات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2020 میں، پیٹنٹ صنعتوں کی ایڈڈ ویلیو 12.13 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہے، جو جی ڈی پی کا 11.97 فیصد بنتا ہے۔ املاک دانش کی عوامی خدمات کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے۔ دانشورانہ املاک کے حقوق میں بین الاقوامی تعاون اور مسابقت کو منظم طور پر انجام دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں