بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے اعلیٰ ترین اختیاراتی ادارے یعنی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس تیرہ تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ کمیونٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد میرے آگے بڑھنے کی قوت کا ذریعہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ مجھ پر بھاری ذمہ داری بھی ہے۔ میں وفاداری سے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا۔ قوم کی ضروریات اور عوام کے مفادات کے مطابق اپنی خدمات سرانجام دے دوں گا۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5000 سال سے زائد کی تہذیب کی تاریخ رکھنے والی چینی قوم نے تاریخ میں بے شمار شان و شوکت حاصل کی ہے اور بہت سے مصائب کا سامنا کیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنے قیام کے بعد سے ایک صدی تک مسلسل جدوجہد کی اور تمام قومیتوں کے لوگوں کو ساتھ لے کر چینی قوم کو اپنی قسمت کا مالک بننے، چینی قوم کو پھر سے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور امیر ہونے سے مضبوط بننے تک ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ چینی قوم کی عظیم نثاۃ ثانیہ ایک تاریخی عمل اور ناگزیر رجحان ہے۔
شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کی ذمہ داری ہماری نسل تک منتقل ہوچکی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی قوم تاریخ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد آزمائشوں سے بھی گزر چکی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چینی عوام کی قسمت ان کے اپنے ہاتھوں میں رہی ہے۔چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کا عمل تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، جو تبدیل نہیں ہوسکے گا۔نئے سفر میں ہمیں وقت ، تاریخ اور عوام کی خواہشات کے مطابق طاقتور ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو فروغ دینے کے لیے ضروری خدمات سرانجام دینی ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے اس نئے سفر میں چین کو اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا، ہمیشہ عوام کو اولین اہمیت دینی ہوگی، ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنا ہوگا “ایک ملک، دو نظام” اور مادر وطن کی وحدت کے عظیم مقصد کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہوگا، اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی کوشش کرنی ہوگی۔
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید کاری کو جامع طور پر فروغ دینے اور پیپلز لیبریشن آرمی کو قومی اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی مؤثر طریقے سے حفاظت کرنے کے لیے سٹیل جیسی مضبوط دیوار بنانے کی سختی سے کوشش کی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سلامتی ترقی کی بنیاد ہے اور استحکام خوشحالی کی شرط ہے۔ ہم ایک نئے سیکورٹی ڈھانچے کے ساتھ نئے ترقیاتی ڈھانچے کی حفاظت کریں گے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا چین کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکتی ہے اور چین کی ترقی بھی دنیا سے الگ نہیں ہوسکتی ۔اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو آگے بڑھایا جائے گا اور عالمی مارکیٹ اور وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی مشترکہ ترقی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین امن ، ترقی ، تعاون اور مشترکہ کامیابی کا پرچم بلند رکھے گا، کثیرالجہتی اور بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار پر عمل پیرا رہے گا، عالمی حکمرانی کے انقلاب اور تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لے گا، کھلی عالمی معیشت کی ترقی ، گلوبل ڈویلپمنٹ انشیٹو اور گلوبل سکیورٹی انشیٹو کو ترقی دینے کا عمل جاری رکھے گا۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ طاقتور ملک کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی حکمرانی کو بہتر بنایا جانا ضروری ہے۔پارٹی کی حکمرانی کو سخت بنایا جائے گا اور انسداد بدعنوانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔