عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس کل جمعہ سے شروع ہوگا

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس 4 سے 10 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔چینی میڈ یا کے مطا بق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور 13ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے لے کر اب تک ،سی پی پی سی سی کے مندوبین کی طرف سےپیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹ کو سننا اور اس کا جائزہ لینا شا مل ہے۔

اس کے علا وہ اس میں 13ویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس میں سی پی پی سی سی کے مندوبین کی شرکت ،حکومتی ورک رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کو سننا نیز ان پر تبادلہ خیال کرنا اجلاس کا اہم ایجنڈا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں