چینی صدر

چینی صدر کی ہمہ گیر دیہی احیا کو فروغ دینے کی تاکید

بیجنگ (عکس آن لائن)حال ہی میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ شائنسی کے شہر یان آن اور صوبہ حہ نان کے شہر آن یانگ کا دور ہ کیا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر میں سب سےمشکل مشن دیہات سے متعلق ہے۔پارٹی کی بیسویں قومی کانگریس کی روح کو جامع طور پرسمجھنا اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے نیز زراعت اور دیہات کو ترجیح دینے ، یان آن روح اور حون چھی نہر کے جذبے کی روشنی میں غربت کے خاتمے کے ثمرات کو مضبوط بنانے اور انہیں وسعت دینے، ہمہ گیر دیہی احیا کو فروغ دینے اور زرعی و دیہی جدیدیت کو عمل میں لانے کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

یان آن شہر ایک “انقلابی بیس” تھا اورانتہائی غربت کا شکار بھی تھا۔ شی جن پھنگ ہمیشہ شمالی شائنسی کے عوام کو یاد رکھتے ہیں۔ فروری دو ہزار پندرہ میں شی جن پھنگ نے یان آن شہر میں شائنسی ، گان سو اور نینگ شیا کے پرانے انقلابی بیس سے وابستہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور خوشحال کے حصول کے بارے میں منعقدہ سمپوزیم کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مقامی غربت کے خاتمے پرروشنی ڈالی۔سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد شی جن پھنگ نے اپنا پہلا دورہ یان آن شہر کا ہی کیا ،جہاں وہ غربت سے نجات پانے کے بعد مقامی باشندوں کی زندگی ،ان کو درپیش مشکلات اور دیہی احیا کا طریقہ کار جاننے کے لیے آئے تھے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی عوام کی پارٹی ہے اورعوام کے لیے خدمات سرانجام دیتی ہے۔ سی پی سی کے حکمران ، عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔ محض باتوں کے بجائے حقیقی محنت سے ہی ملک ترقی کرتا ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ ہمیں پارٹی کی بیسویں قومی کانگریس کی روح کو سنجیدگی سے سمجھنا اور اس پر عمل پیرا ہوناہے ،ہمہ گیر دیہی کے فروغ اور عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہونا ہے نیز زرعی و دیہی کی جدیدیت کو تیز کرنا ہے اور عوام کو خوشحال سے خوشحال تر بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں