چینی صدر

چینی صدر کی طرف سے میکرون کو دوبارہ فرانسیسی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایمانوئل میکرون کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں فرانسیسی جمہوریہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہماری مشترکہ قیادت میں چین اور فرانس کی جامع تزویراتی شراکت داری نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے ۔

دونوں فریق مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، وبا سے شانہ بشانہ لڑنے، کثیرالجہتی کی حفاظت کرنے، عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے، عالمی نظام میں نئے محرکات ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی، اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔
شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ چین اور فرانس دونوں آزادی اور خود مختاری کی روایت کے حامل بڑے ممالک ہیں۔ اس وقت بین الاقوامی صورتحال گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور چین فرانس تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کی تزویراتی اہمیت زیادہ نمایاں ہو رہی ہے۔

میں نے چین اور فرانس کے تعلقات کو ہمیشہ تزویراتی اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور میں چین فرانس تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک اور دنیا کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے صدر میکرون کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں