چینی صدر

چینی صدر کی تقر یر کا مر کز دنیا کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہے،پا کستانی ما ہر

اسلام آ با د(عکس آن لائن)
پاکستان میں ایشین ایکولوجیکل سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او شکیل رامے نے کہ ہےا کہ اگر ہم خوشحال ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں معاشی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ معاشی ترقی، سبز ترقی اور مساوی ترقی کے لیے امن ایک اشد ضروری شرط ہے۔ ان کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کی تقریر کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ ہمیں دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطا بق

29 ویں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) رہنماؤں کےغیر رسمی اجلاس سے صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر کو عالمی برادری کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا ہے۔ بہت سے ممالک کے لوگوں کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے قیام کا تصور اور ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر وترقی کے بارے میں اہم تجویز نہ صرف ایشیا پیسفک تعاون میں نئی جان پیدا کرنے کے لیے مضبوط تحریک فراہم کرے گی بلکہ عالمی ترقی کے لیے تحریک اور رہنمائی بھی لائے گی۔
سوئس-ایشین چیمبر آف کامرس کے چیئرمین ہیوز لوسٹنبرگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا، اور یہ تعاون پہلے کی طرح روا داری اور مضبوط رہے گا۔ یہ کثیرالجہتی کی حمایت میں چین کے مضبوط موقف کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں