چین

چینی صدر کی ایشیبا  شیگیرو کو جاپانی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

 بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیبا شیگیرو  کو   جاپان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔بدھ کے روز  شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جاپان کے درمیان  پرامن بقائے باہمی، نسلوں کے لئے دوستی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی پر مبنی راستےکا انتخاب دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ جاپان چین کے ساتھ یکساں سمت میں کام کرتے ہوئے فریقین کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں اور اتفاق رائے کی پاسداری کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا تاکہ نئے دورکے تقاضوں کے مطابق  تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات  تشکیل دیے جا سکیں۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی  ایشیبا شیگیرو  کو مبارکباد کا پیغام بھیجا