چینی صدر

چینی صدر کا  چین امریکہ تعلقات کی تر قی کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ روابط اور سفارتی تعلقات کے قیام سے لے کر آج تک  چین اور امریکہ گزشتہ 50 سالوں میں فوائد اور نقصانات اور  تجربات کے ساتھ  کئی نشیب و فراز سے گزرے ہیں۔  ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے اور مستقبل کی طرف نظر رکھنی چاہئے۔ اس وقت چین اور امریکہ کے تعلقات کو درپیش صورتحال دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتی اور نہ ہی یہ بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔

دو بڑے ممالک چین اور امریکہ کے رہنماؤں کی حیثیت سے ہمیں دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ترقی کی درست سمت تلاش کرنا اور چین امریکہ تعلقات میں بہتری کو فروغ دینا چاہیے۔ سیاست دانوں کو اپنے ملک کی ترقی کی سمت کے بارے میں سوچنا اور راستہ متعین کرنا چاہئے ، اور دوسرے ممالک اور دنیا کے ساتھ  روابط  کا  درست راستہ بھی اپنانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں