چینی صدر

چینی صدر کا چھٹی چین -جنوبی ایشیا ایکسپو کے لیے تہنیتی پیغام

بیجنگ (عکس آن لائن)
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھٹی چین- جنوبی ایشیا ایکسپو کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جنوب ایشیائی ممالک دوستانہ ہمسائے اور ترقیاتی شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تقدیر کے حامل معاشرے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کیا ہے اوراقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں ترقی کے بہتر رجحان کو برقرار رکھا ہے جس کے نتائج سے تمام لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔چین، اس ایکسپو کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یکجہتی، تعاون اور مشترکہ ترقی پر اتفاق رائے کے تحت دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی ترقی کے فروغ ، عالمی ترقیاتی انیشیٹو کے نفاذ میں مدد کرنے اور ایک زیادہ خوشحال اور خوبصورت مستقبل کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں