بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں ریپبلک آف کانگو (برازاویل) کے صدر کی اہلیہ انٹونیٹ سے غیر رسمی ملاقات کی۔جمعہ کے روز پھنگ لی یوان نے چین کے دورے پر محترمہ انٹونیٹ کا خیرمقدم کیا ، اور صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ر یپبلک آف کانگو (برازاویل) کے اپنے دورے کے ناقابل فراموش خوشگوار تجربے کو یاد کیا۔ انہوں نے افریقہ میں صحت کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے انٹونیٹ کے طویل مدتی عزم کی تعریف کی ، اور کہا کہ چین اور کانگو (برازاویل) کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں ، ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، اور چین ، کانگو (برازاویل) سمیت افریقہ کے عوام کو فوائد پہنچانے کے لئے دونوں اطراف کے مابین مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا منتظر ہے ۔
محترمہ انٹونیٹ نے افریقہ میں صحت کے شعبے کے فروغ اور خواتین کی ترقی کے لئے قابل قدر خدمات پر چین ، خاص طور پر پھنگ لی یوان کا شکریہ ادا کیا ، اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور افریقہ چین دوستی کو گہرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔