چینی انسان بردار خلائی پرواز نئی تلاش کرے گی،چین

چینی انسان بردار خلائی پرواز نئی تلاش کرے گی،چین

بیجنگ (نمائندہ عکس) چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کے ترجمان جی چھی منگ نے کہا کہ چین کی انسان بردار خلائی پرواز نہ صرف زمین کے قریبی مدار میں رہے گی بلکہ اس کے بعد زمین سے زیادہ دور اور مستحکم پرواز کرتے ہوئے نئی تلاش کرے گی۔ خلا کی تسخیر کے میدان میں چاند انسانوں کے لیے پہلےمثالی بنیادی مقام کا درجہ رکھتا ہے۔چاند کی تحقیق ہمیشہ سے ہی دنیا میں انسان بردار خلائی پروازوں کی ترقی کا مرکز و محور رہی ہے۔پیر کے روز
چین کے شینزو- 15 انسان بردار مشن کے حوالے سے تعارفی پریس کانفرنس جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔

جی چھی مِنگ نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے منظور شدہ ترقیاتی حکمت عملی کے مطابق ہم نے انسان کے چاند پر اترنے، چاند پر تحقیق کرنے سمیت تمام اہم ٹیکنالوجیز کا شاندار تجربہ حاصل کرلیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں انسان براد خلائی جہاز کی تیاری، لانچنگ راکٹس کی تیاری، چاند پر لینڈنگ، چاند پر چہل قدمی کے لیے لباس اور انسان بردار مشن کی دیگر بنیادی ٹیکنالوجیز کی تیاری میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ ان کامیابیوں نے چین کے چاند کی تحقیق کے انسان بردار منصوبے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق شینزو -15 خلائی جہاز انیس نومبر کی شام گیارہ بج کر آٹھ منٹ پر لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ خلائی اسٹیشن کے مرحلے وار مشن کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق تین خلا باز فی جون لونگ ، ڈینگ چھِنگ مِنگ اور چانگ لو شینزو 15 انسان بردار مشن کو انجام دیں گے ، مشن کے کمانڈر فی جون لونگ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں