چینی قومی پوسٹ بیورو

چین، ڈبل الیون شاپنگ فیسٹیول میں پارسلز کی تعداد 552 ملین ہو گئی

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی قومی پوسٹ بیورو کے مانیٹرنگ ڈیٹا کے مطابق یکم سے 11 نومبر تک، چین میں پوسٹل ایکسپریس کمپنیوں نے کل 4.272 بلین ایکسپریس پارسل پروسیس کیے، اوراوسط یومیہ پروسیسنگ حجم معمول کے حجم کا 1.3 گنا ہے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان میں سے، 11 نومبر کو کل 552 ملین ایکسپریس پارسلز پروسیس کیے گئے جو معمول کے حجم کا 1.8 گنا ہے۔
اس وقت وبا سے متاثرہ کچھ علاقوں کے علاوہ ، چین میں پورے نیٹ ورک کا مجموعی آپریشن نسبتاً مستحکم ہے۔ پوسٹل ایکسپریس انڈسٹری نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے ڈبل الیون شاپنگ فیسٹیول کے ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، اور ایک محفوظ، ہموار اور بہترین پیک سیزن قائم کیا۔ توقع ہے کہ “ڈبل 11” کے پیک سیزن کے دوران پیدا ہونے والی ایکسپریس پارسل کی ترسیل 20 نومبر سے قبل مکمل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں