ٹیان جو-6

چین، ٹیان جو-6 لانچ کی تیاری کے مرحلے میں داخل

بیجنگ (عکس آن لائن)
ٹیان جو -6 کارگو خلائی جہاز اور لانگ مارچ-7 کے Yao-7 کیریئر راکٹ کا امتزاج ہائی نان میں وینچانگ خلائی لانچ سائٹ پر منتقل ہونا شروع ہوا۔ چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، ٹیان جو -6 جہاز کو لانچ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اسے مستقبل قریب میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی خلائی اسٹیشن کے ایپلی کیشن اور ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد ٹیان جو-6 لانچ مشن پہلا فلائٹ مشن ہوگا۔ دو گھنٹے سے زیادہ دورانیے کی منتقلی کے بعد، ٹیان جو -6 کارگو خلائی جہاز اور لانگ مارچ 7 کے Yao-7 کیریئر راکٹ کے امتزاج کو بحفاظت لانچ ایریا میں منتقل کر دیا گیا۔ راکٹ باضابطہ طور پر لانچ کے لیے تیاری کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں