غربت کے خاتمے

چین، غربت کے خاتمے میں حاصل کردہ کامیابیاں تسلسل کے ساتھ مضبوط ہورہی ہیں، رپورٹ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارتِ دیہی امور و زراعت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں غربت سے نجات پانے والے علاقوں میں مقامی خصوصیات کی حامل صنعتیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق غربت سے نجات حاصل کرنے والی 832 کاونٹیز میں۔ ہر ایک کاونٹی میں دو سے تین صنعتیں قائم ہوئیں،جن کی مدد سے زرعی مصنوعات کی فروخت کا حجم اناسی ارب چوہتر کروڑ یوان سے تجاوز کر گیا اور مقامی باشندوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں امدادی نظام زیادہ بہتر ہوگیا، ستمبر کے آخر تک،امداد حاصل کرنے والے پینسٹھ فیصد سے زائد لوگوں کےدوبارہ غربت کا شکار ہونے کے خطرے کو ختم کیا گیا جب کہ باقی افراد کے لیے امدادی اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے۔

پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کے کسانوں کے ذرائع آمدنی مسلسل وسیع ہورہے ہیں۔فی کس ڈسپوزیبل آمدنی مستحکم طور پر بڑھ رہی ہے۔

چین کی وزارتِ دیہی امور و زراعت کے مطابق زرعی شعبے میں پیداوری صلاحیت کا بلند کرنے کے لیے رواں سال میں بیج ، قابل کاشت کھیت اور زرعی مشنز کے لیے امدادو حمایت میں اضافہ کیا جارہا ہے اور جدید زراعت کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں