چین، شینزو 14 کے خلا باز بحفاظت بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق،چینی خلا باز چھن ڈونگ، لیو یانگ، اور زائی شو چھے، جنہوں نے شینزو 14 کے انسان بردار مشن کو کامیابی سے مکمل کیا، پیر کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بحفاظت بیجنگ پہنچ گئے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق خلائی اسٹیشن فیز فلائٹ مشن ہیڈ کوارٹر کے رہنماؤں اور اراکین نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
بیجنگ پہنچنے کے بعد، تینوں خلاباز صحت کی بحالی کے لیے تنہائی میں وقت گزاریں گے ، ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا اورآرام کا مکمل انتظام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں