چین

چین، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 21 واں اجلاس

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 21 ویں اجلاس کی صدارت کی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کےسمرقند سمٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا ۔ چین کے صدر شی جن پھنگ امن، استحکام، خوشحالی اور ایک خوبصورت وطن کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی وکالت کرتے ہیں۔ چین تمام فریقین کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد، باہمی فائدہ مند تعاون اور دوستانہ تبادلوں کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے اور تمام ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے “شنگھائی اسپرٹ” کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

لی کھہ چھیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے پانچ تجاویز بھی پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں