جامع اقدامات

چین، سنکیانگ میں روزگار اور کارکنوں کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات

بیجنگ (عکس آن لائن) سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے ترجمان شو گوئی شیانگ نے کہا ہے کہ سنکیانگ بین الاقوامی برادری میں رائج بہترین لیبر تصورات پر عمدگی سے عمل پیرا ہے ، بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے متعلقہ کنونشنز اور اقدامات کی روح پر عمل پیرا ہے، قومی قوانین اور پالیسیوں کو سختی سے نافذ کیا جاتا ہے، اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ تمام قومیتوں کے کارکن آزادانہ حالات میں کام کر سکیں۔ جمعہ کےروز چینی میڈ یا کے مطا بق امور سنکیانگ سے متعلق 72 ویں پریس کانفرنس میں

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ تمام لوگ اپنے پیشے کے رضاکارانہ انتخاب کے حق سے مستفید ہو سکیں اور تمام قومیتوں کے لوگوں کے ساتھ قومیت، علاقے، جنس اور مذہبی عقیدے کی وجہ سے کوئی امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔ آجروں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ قومی لیبر سیفٹی اور صحت کے تحفظ کے معیارات پر سختی سے عمل درآمد کریں اور کام کی جگہ کے حالات کو بہتر بنائیں۔اس وقت سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگ باوقار طور پر کام کر رہے ہیں، اور ان کے پسینے کے ہر قطرے اور محنت کا احترام، قدر اور ستائش کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں