قومی ادارہ برائے شماریات

چین، جی ڈی پی میں سال بہ سال 3.0 فیصد اضافہ ہوا، قومی ادارہ برائے شماریات

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کےقومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال چین کی قومی معیشت میں خاطر خواہ بحالی آئی ہے، سال کی تیسری سہ ماہی میں معیشت بتدریج بحال ہوئی ہے، جو کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی سے بہتر ہے۔

پیداوار کی طلب میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، روزگار اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عمومی طور پر مستحکم رہی ہیں، عوام کی زندگی کا تحفظ مضبوط اور موثر رہا ہے، اور مجموعی طور پر معیشت کے اشارئے مثبت رہے ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اعداد و شمار کے مطابق، پہلی تین سہ ماہیوں میں جی ڈی پی 87.0269 ٹریلین یوآن رہا، اور سال بہ سال 3.0٪ کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی دن کسٹم ہاؤس کے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں اشیا کی بیرونی تجارت کی کل مالیت 31.11 ٹریلین یوان رہی جس میں سال بہ سال 9.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا جب کہ بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ درآمدات و برآمدات20.7 فیصد بڑھ کر 10.04 ٹریلین یوان رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں