چین

چین، بیدو سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم کی ترقی کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجرا

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے بیدو سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم کی ترقی کے حوالے سے ایک وایٹ پیپر کا اجرا کیا گیا. جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس دستاویز کا عنوان ” چین کا بیدو سیٹلائیٹ نیویگیشن سسٹم نئے عہد میں” ہے۔

وائَٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ چین نے اس نظام کو کس طرح وضع کیا، کیسے اس میں بہتری لاکر اس کی ترقی کو پائیدار بنایا ، اس کی ایپلیکیشنز کو کیسے تیار کیا اور مستقبل میں اس کی نگرانی کو کس طرح منظم بنایا جائے گا۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے بیدو سیٹلائیٹ سسٹم عالمی سطح پر خدمات کی فراہمی کے لیے تعاون کو فروغ دے رہا ہے اور بیدو سیٹلائیٹ سسٹم اور دیگر عالمی نیوی گیشن نظاموں کے تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مزید کام کیا جائے گا۔
اس دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ چین بیدو سیٹلائیٹ نظام کو ایک جامع پوزیشنگ سسٹم بنائے گا اور چین دیگر ممالک کے ساتھ اپنی ترقی کے اشتراک کے لیے تیار ہے۔

وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 31 جولائی 2020 کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیدو تھری عالمی سیٹلایٹ سسٹم کے باضابطہ افتتاح کا اعلان کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بیدو سسٹم عالمی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں