چینی وزارت خارجہ 

چین، برازیل اور “گلوبل ساؤتھ” کے دیگر ہم خیال ممالک  ” فرینڈز آف پیس فار دی یوکرین کرائسز ”  قائم کریں گے ، چینی وزارت خارجہ 

بیجنگ (عکس آن لائن) چین  کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن  جئین  نے   یومیہ  پریس کانفرنس  میں  چین، برازیل اور دیگر ہم خیال “گلوبل ساؤتھ” ممالک  کے     ” فرینڈز آف پیس فار دی یوکرین کرائسز ” کے قیام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا  کہ  یوکرین کا موجودہ بحران مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور عالمی برادری کو اس بارے میں تشویش ہے۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ  اس سے قبل  چین اور برازیل نے مشترکہ طور پر یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے چھ نکاتی اتفاق رائے جاری کیا  جس پر عالمی برادری کی جانب سے مثبت ردعمل اور حمایت  ملی ۔

ترجمان نے کہا کہ  حال ہی میں، امن اور مذاکرات کے لیے بین الاقوامی مطالبات میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور “گلوبل ساؤتھ” کے کئی  ممالک اس مقصد کے لیے متحد ہو  ئے ہیں  جو  فعال طور پر ایک ماحول پیدا کر رہے ہیں اور امن کے لیے حالات سازگار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین، برازیل اور دیگر ہم خیال “گلوبل ساؤتھ” ممالک ” فرینڈز آف پیس فار دی یوکرین کرائسز ” قائم کرنے والے ہیں، جو چین، برازیل اور “گلوبل ساؤتھ” ممالک کی طرف سے امن کے حصول کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  یہ  کوئی “کلوز گروپ ” نہیں  بلکہ ایک کھلا پلیٹ فارم ہے جو  امن کی خاطر بنایا  جا رہا ہے   اور عالمی برادری کو اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس  کا مقصد ایک معروضی اور عقلی آواز بلند کرنا  ہے اور  یہ یوکرین  بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرے گا