گرین اکانومی

چین، ایپک بزنس لیڈرز فورم چائنا 2022، گرین اکانومی پر اتفاق

بیجنگ (عکس آں لائن) ایپک بزنس لیڈرز فورم چائنا2022 بیجنگ میں منعقد ہوا ، جس کا موضوع تھا “گرین اکانومی کی طرف گامزن” ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق شرکاء نے سبز ، کم کاربن کی جانب منتقلی اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال اورر اتفاق رائے کیا۔

شرکاء نے کہا کہ سبز ترقی اعلی معیاری اور پائیدار ترقی کے حصول کا لازمی طریقہ ہے، اور ایشیا بحر الکاہل کا خطہ عالمی سبز معیشت کی ترقی میں سب سے زیادہ متحرک علاقوں میں سے ایک ہے۔شرکاء نے جدت طرازی پر عمل، سبز صنعتوں کی ترقی کے فروغ ، قدرتی وسائل کی کھپت کو کم کرنے، اور انٹرپرائز وسائل مختص کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا.

چین کے قومی توانائی بیورو کے چیف اکانومسٹ لو جون لینگ نے کہا کہ عالمی توانائی کا نمونہ گہری تبدیلیوں اور ایڈجسٹمنٹ سے گزر رہا ہے ، اور توانائی کی صاف اور کم کاربن کی تبدیلی ایک ناقابل واپسی رجحان بن گئی ہے ، ہمیں ترقیاتی طریقہ کارکو بہتر بنانے ، اسٹوریج اور کھپت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہئے۔

فورم نے “پائیدار چین صنعتی ترقیاتی ایکشن” کی 2022 کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں