شنگھائی تعاون تنظیم

چین، انفراسٹرکچر انٹر کنکشن ، سبز اور کم کاربن سمیت متعددشعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹر بینک کنسورشیم کا مالیاتی تعاون

بیجنگ (عکس آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم انٹر بینک کنسورشیم کی کونسل نے اپنا 18 واں اجلاس منعقد کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے دوران، تمام رکن بینکوں نے “ایس سی او بینک انٹر بینک کنسورشیم کے رکن کے ایس سی او ریجن میں اقتصادی تعاون کی حمایت اور ترقی کے لیے وسط مدتی مشترکہ ایکشن پلان(2022-2027) ” اور “ایس سی او انٹر بینک کنسورشیم کے رکن بینکوں کے درمیان مالیاتی تعاون کے فریم ورک کے اصول” پر دستخط کیے ہیں۔

ایس سی او انٹر بینک کنسورشیم کے رکن بینک ایس سی او چارٹر کے اصولوں کی رہنمائی کے تحت باہمی فائدے اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کریں گے۔ رکن بینک ایس سی او کے خطے میں انفراسٹرکچر انٹر کنکشن ، سبز اور کم کاربن، ڈیجیٹل اکانومی اور سماجی و روزمرہ زندگی سمیت دیگر شعبوں میں مالیاتی تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں