پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن

چیمبرآف پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن آف رحیم یار خان کے صدر نے حلف اٹھا لیا

رحیم یار خان (نمائندہ عکس ) چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن رحیم یار خان کی تقریب حلف برداری 29 جون کو رحیم یار خان کے تاج محل مارکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پنجاب رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں تنویر ریاض نے کی۔ انہوں نے تمام عہدیداران سے حلف لیا اور تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے معزز ڈیلرز سے خطاب بھی کیا۔

واضح رہے کہ رانا قمر الزمان حال ہی میں چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں اور اس کامیابی کے بعد انہوں نے اس تقریب میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ نومنتخب صدر نے اپنے ساتھی ڈیلرز سے خطاب میں ان کے تمام مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر زمین ڈاٹ کام اور اتحاد گارڈن کے خصوصی تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن
اس موقع پر چوہدری نوید اختر سرپرست اعلی چیمبر آف ڈیلرز اسوسیشنن نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں کو اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز منیجر رانا فرخ ندیم نے بھی اس موقع پر پراپرٹی ڈیلرز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں زمین ڈاٹ کام اور اتحاد گارڈنز کی جانب سے حمایت کے تسلسل کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب میں دیگر معززین کے ہمراہ جنرل سیکرٹری پنجاب رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن ندیم قاسم خان، ضلعی چیئرمین انجمن تاجران رحیم یار خان میاں عبدالسلام اور زمین ڈاٹ کام کے سینئر بزنس ڈویلپمنٹ منیجر سید عدنان خلیل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں