شیریں مزاری

چیف الیکشن کمشنر آئین کو غیرقانونی طور پر بدل رہے ہیں، شیریں مزاری

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کو غیرقانونی طور پر بدل رہے ہیں، 5 مخصوص نشستوں پر فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، 5 نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا توہین عدالت ہے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا نوٹس لے ۔

شیریں مزاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کو تبدیل کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر آئین کو غیرقانونی طور پر بدل رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی ساکھ کھوچکے ہیں، فورا مستعفی ہوں، چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے خود استعفی دےدیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن آئین کو بدلنا چاہ رہے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہیں کرواسکتا، ہمارا مطالبہ ہے کہ مخصوص نشستوں کو فوری نوٹی فائی کیا جائے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ابھی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کررہا اور الیکشن کمیشن کا یہ عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں