شاہد خاقان عباسی

چیئر مین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے ، مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے ، مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں ، احتساب کے نعرے پر آنے والی حکومت آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے ، سب کٹہرے میں کھڑے ہونگے وزیراعظم نے ایک اور یوٹرن لے لیا،آخری وقت عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں ، حکومت عدم اعتماد کے ڈر سے اسمبلی کااجلاس نہیں بلا رہی ہے ، نوازشریف علاج کروا کر ہی واپس آئینگے ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب خود دیلی ویجز پر چل رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں تاکہ انکا بھی احتساب ہو سکے۔ انہوںنے کہاک ہوہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب کٹہرے مین کھڑے ہو گے وزیراعظم نے گزشتہ روز ایک اور یوٹرن لے لیا۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت دس روپے پٹرول کم کر کے اس کی قیمت پاکستانی عوام 20 روپے ادا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے چھ روپے یونٹ بڑھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے ،80 ارب روپے ماہانہ عوام کو ادا کرنا پڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کم کرنی تھی تو آٹا چینی گھی کی قیمتیں کم کرتے ۔انہوںنے کہاکہ آخری وقت عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائیگی،حکومت جلد گھر جائیگی کیونکہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد تحریکوں کی تشہیر نہیں ہوتی جب آئیگی سب کو پتہ چل جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ جب کچھ نہ ملے تو یہی باتیں ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں حکومت کے پاس تمام محکمہ اور چیئرمین نیب انکی جیب میں ہے۔ انہوںنے نکہاکہ کیس ہمارے خلاف بنائے اور کیمروں کے سامنے بتائیں کون سی کرپشن کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف علاج کروانے گئے ہیں علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جلد واپسی کا فیصلہ نواز شریف خود ہی کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بڑے شوق سے مدت پوری کرنا چاہتی ہے ،پاکستان کی عوام اب اسکو مدت پوری نہیں کرنے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں