چیئرمین سینٹ

چیئرمین سینٹ شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد/ریاض (کورٹ رپورٹر)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دورے سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول پر بھی حاضری دینگے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا دورہ سعودی عرب شاہی خاندان کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔ صادق سنجرانی دورے سعودی عرب میں شاہی مہمان کے طور پر قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری بھی کر دیا گیا ہے، وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں مولانا اسعد محمود ، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل اور سردار خالد مگسی،خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، شاہ زین بگٹی اور اسلم بوٹانی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب دورہ سعودی عرب شریف خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں۔شریف خاندان کے افراد میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف بھی سعودی عرب جائیں گی۔دورے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں