لاہور (عکس آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ چہرے کو چمکانے، دلکش بنانے اور جھریوں سے جان چھڑانے کیلئے صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
حال ہی میں غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے چہرے کو چمکانے کیلئے کریم کا استعمال کرتی دکھائی دیں۔ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ چہرے پر جھریاں نہ ہونے اور چہرے کو دلکش رکھنے کا کیا راز ہے، اس کیلئے کیا کرنا چاہئے یا کس چیز کی ضرورت ہے؟
غنا نے ان سوالات کا مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چہرے کو چمکانے، دلکش بنانے اور جھریوں سے جان چھڑانے کے لئے صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس متعلق انسٹاگرام پر سوالوں کے جوابات دینے کے دوران بتاؤں گی۔