ترقی کی کہانی

“چٹان پر آباد گاؤں ” سے چین کی ترقی کی کہانی

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس میں صوبہ سی چھوان کے مندوب ای شی دا وا “چٹان پر آباد گاؤں ” سے وہاں کی تازہ ترین اطلاعات لے کر آئے۔
سی چھوان کے پہاڑ “دا لیانگ شان” کے دوردراز حصے میں واقع گاوں “آتھو لیے ار” 1400 میٹر بلند چٹان پر آباد ہے اورعمودی ڈھلوان پر درختوں کی مضبوط بیلوں سے بنی ‘سترہ سیڑھیاں’ ، یہاں کے لوگوں کے لیے ، گاوں سے باہر جانے کا واحد راستہ تھیں ۔نومبر دو ہزار سولہ میں بیلوں سے بنی اس سیڑھی کو اسٹیل کی مضبوط اور محفوظ سیڑھی سے تبدیل کر دیا گیا۔جب کہ مئی دو ہزار بیس میں یہاں کے تمام 84 گھرانے ، کاؤنٹی میں بنے نئے مکانات میں منتقل ہوگئے۔

اس گاؤں کی کہانی چین کی ترقی کی عکاس ہے۔دو ہزار بیس کے اواخر میں چین کے دیہات میں آباد تمام نو کروڑ نواسی لاکھ کی غریب آبادی کو غربت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور دو ہزار اکیس میں غربت سے چھٹکارہ پانے والی آبادی کی فی کس اوسط آمدنی بارہ ہزاہ پانچ سو پچاس یوان تک پہنچ چکی جو پچھلے سال سے 16.9 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے ساتھ چین نے عوامی صحت کے تحفظ میں بھی بے حدکامیابی حاصل کی ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے چھ مارچ کو سی پی پی سی سی کے مندوبین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ انسداد وبا اور غربت کے خاتمے میں چین کےسیاسی نظام اور انتظامی سسٹم نے اپنی صلاحیتیں نمایاں کی ہیں جو چین کی ترقی کی مضبوط بنیاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں