آصف زرداری

چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے ملاقات کر کے والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

آصف زرداری سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی تعزیت کی ۔پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے صدر ذکا ءاشرف ، بزنس مین ملک ریاض ، صحافی سہیل وڑائچ ، صحافی عامر میر ، صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک احمد خان نے بھی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے سینئر رہنماﺅں کے ہمراہ آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں