وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف

چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے، آئندہ ہفتے ٹائم لائن کے ساتھ فائنل پلان پیش کیا جائے، دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کا پروگرام بنایا ہے، سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارشوں میں اضافے کے مجوزہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کا پروگرام بنایا ہے، سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ پراجیکٹ کے امور کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیکی کا کام ہے، قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر تیزی سے آگے بڑھا جائے اور نہر سے چولستان میں پانی کی سپلائی کے آپشن پر غور کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اس اقدام سے ناصرف پانی کی قلت دور ہو گی بلکہ کھیتی باڑی کو فروغ ملے گا، چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ٹائم لائن کے ساتھ فائنل پلان پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ اجلاس میں سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں