فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر

چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور لیفٹیننٹ کرنل عادل محمود کا فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر کا وزٹ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض،ڈی پی او سید حسنین حیدراور لیفٹیننٹ کرنل عادل محمود کا فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر کا وزٹ ،سیکیورٹی سمیت و دیگر انتظامات وسہولیات کا جائزہ ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض،ڈی پی او سید حسنین حیدراور لیفٹیننٹ کرنل عادل محمود نے قرنطینہ سنٹر فاسٹ یونیورسٹی کا وزٹ کیا ،قرنطینہ سنٹر میں فیصل آباد آنے والی فلائٹ میں آنے والے 101مسافروں سے خیر وعافیت دریافت کی اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ان مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیپمل لے لیے گئے ہیں ، انتظامیہ تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر میں رکھ کر انکے گھروں کو بھجوائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو یہاں معیاری کھانا ، بہترین رہائش کے ساتھ ساتھ انہیں تمام تر بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹر پر سخت سکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف و دیگر ہیلتھ افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں