چترال(عکس آن لائن )آیون گاﺅں میں گیس سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑکنے کے باعث زحمی ہونے والوں میں ایک اور مریض بھی چل بسی،مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی،گزشتہ شام تانیہ بی بی عمر چھ سال اپنے زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوئی تھی جبکہ آج(ہفتہ) علی الصبح کہکشاں بی بی دختر منظور احمد عمر آٹھ سال بھی چل بسی۔
یکم اکتوبر کو آیون کے مولدہ میں شاکر اللہ ولد شیر عالم کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں تین بچوں اور تین خواتین سمیت آٹھ افراد بری جھلس چکے تھے۔ علاقے کے لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی تھی جنہوں نے ان کو ایمبولنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے برن یونٹ لائے تھے مگر یہاں آگ سے جلنے والے مریضوں کی علاج معالجے کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے باوجود یکہ جلنے والے مریضوں کی علاج کیلئے غیر سرکاری ادارے کی مالی تعاون سے لاکھوں روپے کی لاگت سے عمارت بھی تیار ہوچکی ہے مگر اس میں عملہ نہیں ہے۔ ان جلنے والوں میں آٹھ افراد میں سے سات افراد کو پشاور برن یونٹ ریفر کئے تھے اور یہ سات زحمیوں کو برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر حیات آباد پشاور میں زیر علاج تھے ان میں سے کل شام کو ایک بچی تانیا جاں بحق ہوئی تھی جبکہصبح ایک اور بچی کہکشاں بھی اللہ کو پیاری ہوگئی۔
آیون کے سابق ناظم فضل الرحمان نے بتایا کہ یہ خاندان نہایت غریب، بے بس اور بے یارومددگار ہیں اور ہسپتال عملہ کے مطابق ان کی حالت بھی حطرناک بتائی جاتی ہے۔ فضل الرحمان نے بتایا کہ ان کی علاج معالجے کیلئے حطیر رقم کی ضرورت ہے ہسپتال سے جو کچھ مفت میں ملتا ہے اس کے علاوہ روزانہ دو لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے۔انہوں نے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان بے بس اور مجبور زحمیوں کے ساتھ دل کھول کر مالی مدد کرے تاکہ ان کا صحیح علاج ہوسکے۔
متاثرین میں مسمی شاکر اللہ ولد شیر عالم عمر 38 سال، منظور ولد شیر عالم عمر 27 سال، مسما صفت بی بی زوجہ شاکر اللہ عمر تیس سال، گلشن بی بی زوجہ منظور عمر 23 سال، کہکشان بی بی دختر منظور عمر آٹھ سال، آیان علی ولد منظور عمر چھ سال، تانیہ بی بی دختر منظور عمر چھ سال جو کہ آج شام کو انتقال کرگئی۔تانیہ کی جسم نوے فی صد جل چکا تھا اور وہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں تھی۔