وزیر اطلاعات

چارسال بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہورہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چارسال کے دورگھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہونے جارہی ہے۔ جمعرات کو سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان کے محسن اور سعودی عرب کے ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم آج حجاز مقدس روانہ ہورہے ہیں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے لکھتی ہیں کہ 28 سے 30 اپریل کا یہ دورہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہبازشریف صاحب کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، پرجوش اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے اور مثالی دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ چارسال کے دورگھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ استحکام، ترقی اور خوش حالی کی منزل کا پھر سے آغاز مبارک ہو، عمرہ اور روضہ رسول پاک پر حاضری کی برکتیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔ سعودی عرب پاکستان دوستی ہمیشہ زندہ باد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں