جشن بہار ایوننگ گالا

چائنا میڈیا گروپ کے “2024 جشن بہار ایوننگ گالا” کی  پانچویں ریہرسل  کامیابی سے مکمل

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے “2024 جشن بہار ایوننگ گالا” کی  پانچویں ریہرسل  کامیابی سے مکمل

 کی گئی۔ اس دوران مختلف قسم کے پروگرام جیسے گانے، رقص، کراس ٹاک، خاکے، اوپیرا، مارشل آرٹس، جادو، ایکروبیٹکس اور  مائیکرو موویز وغیرہ کی ریہرسل کی گئی ۔

ریہرسل میں بین الاقوامی نیٹیزنز    انٹرایکٹو گانے “شیئر” میں اور “ایئر آف دی ڈریگن تھیمڈ ڈانس”میں ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ یوں دنیا بھر میں چین کے نئے سال کا خوشگوار رنگ پھیل گیا۔گالا کے مرکزی مقام اور چار ذیلی مقامات کے درمیان ربط  کی بھی جانچ کی گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور گالا چین سمیت دنیا بھر میں چینی لوگوں اور غیر ملکی ناظرین کو اس “ثقافتی دعوت” میں گرمجوشی سے مدعو کرتا ہے۔

اسپرنگ فیسیٹول گالا ، چھ براعظموں کے 49 ممالک کے نوے شہروں میں 3000 سے زائد بڑی اسکرینوں پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں