بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے کہا کہ سی ایم جی ہمیشہ سے اولمپک تحریک کی ترویج اور جدید طریقوں سے اولمپک گیمز کی دلکشی دکھانے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیےالٹرا ہائی ڈیفینیشن پروگرامز کی شروعات کی گئی ہیں۔
سی ایم جی عالمی میڈیا پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ایک شاندار، غیر معمولی اور قابل ذکر نئے اولمپک باب کو پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کا خواہاں ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق پہلا عالمی میڈیا انوویشن فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ یہ فورم چائنا میڈیا گروپ ، چائنا اولمپک کمیٹی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ فورم کا موضوع رہا ” ہائی ٹیک سرمائی اولمپکس کے لیے ایک ساتھ”۔
مذکورہ فورم میں دنیا بھر کے 78 ممالک اور خطوں کے 145 میڈیا اداروں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان نے ورچوئل شرکت کی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کئی دہائیوں سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا ایک قابل قدر شراکت دار رہا ہے، اور کروڑوں چینی عوام کے سامنے اولمپک کھیلوں کی دلکشی پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی اولمپک چینل کے آغاز سے دونوں فریقوں کے درمیان بہترین تعاون ایک نئی بلندی تک پہنچ چکا ہے۔